عالم چوک :قحبہ خانے پر چھاپہ پو لیس رضا کار عورتوں سمیت گرفتار
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )اروپ پولیس نے کوٹ اسحاق میں پولیس رضا کار کے قحبہ خانے پر چھاپہ مارکر 3عورتوں سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 3فرار ہو گئے ۔
انچارج عالم چوک چوکی شوکت بٹ نے ٹیم کے ہمراہ گلہ دربار والا میں قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر عمران مہر ، فرح منور ،سائرہ ،سونیاتنویر اور زمان کو گرفتار کر لیا ، خواتین سمیت 8افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔