سیالکوٹ:فراڈ بے نقاب ‘پٹرول پمپ ملازمین کا شہری پر تشدد

سیالکوٹ:فراڈ بے نقاب ‘پٹرول پمپ ملازمین کا شہری پر تشدد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرول بھروانے جانیوالے شہری کے ساتھ فراڈ بے نقاب ہونے پر پمپ ملازمین نے شہری پر دھاوا بول دیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،

منیجر کے للکارنے پر ملازمین شہری کو گھسیٹ کر کمرے میں لے گئے ،ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل نے نوٹس لے لیا ،4ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ریلوے روڈ پر قائم پٹرول پمپ پر شہری موٹرسائیکل پر پٹرول بھر انے گیا تو ملازم سکرین کے آگے کھڑا ہو گہا استفسار پر کہ مشین پر پہلے سے پٹرول کی ریڈنگ موجود ہے اسے ختم کیا جائے یہ فراڈ کر رہے ہیں یہ سنتے ہی ملازم آپے سے باہر ہو گیا اور دیگر ملازمین کے ہمراہ شہری پر دھاوا بول دیا۔ ملازمین نے شہری کو نیچے گرایا مکے اور ٹھڈے مارتے رہے ،بعد ازاں یرغمال بنا کر تشدد کرتے ہوئے کمر ے میں لے گئے اس دوران رقم اور گھڑی چھین لی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی نے ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر الطاف اسحاق کو فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے 4ملزموں کو حراست میں لے لیا جبکہ پٹرول پمپ کا منیجر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں