بلوچستان میں حملے خودمختاری پر کھلا وار:متحدہ جمعیت اہلحدیث
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار ) متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان ہندوستان کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں اور بدامنی پھیلانے کی منظم سازشوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔
یہ حملے پاکستان کے امن، سلامتی اور خودمختاری پر کھلا وار ہیں جن کا مقصد صوبہ بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے ۔قائد اہلحدیث ڈاکٹر علامہ سید ضیا اﷲ شاہ بخاری، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان، افواجِ پاکستان، سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت، جرأ ت مندانہ کارروائیوں کے ذریعے 100 کے قریب دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ یہ کامیابیاں ہمارے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قربانی اور قومی فرض شناسی کا روشن ثبوت ہیں۔