ڈی آئی جی کی کھلی کچہری،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

ڈی آئی جی کی کھلی کچہری،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے،جواد طارق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ،انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے آئی جی پی شکایت سیل 1715پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کروا سکتے ہیں، اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے، عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں