شہریوں کے مسائل حل ،منصوبے جلد مکمل کئے جائیں،آئی جی

 شہریوں کے مسائل حل ،منصوبے جلد مکمل کئے جائیں،آئی جی

سرکاری وسائل کے استعمال میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد کے تمام تھانہ جات کے ڈی ڈی اوز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام تھانہ جات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سمیت بجٹ کے بروقت اور شفاف استعمال کا جائزہ لیا گیا، آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور سرکاری وسائل کے استعمال میں کسی بھی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو موثر، بروقت اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

جبکہ پیشہ ورانہ اقدامات، بہتر منصوبہ بندی، مالی نظم و ضبط اور شفافیت کے ذریعے پولیس نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے، آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ کی سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے، پولیس رویے میں بہتری لائی جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں