صحافی عوامی مسائل اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کر رہے :زاہد محمود

صحافی عوامی مسائل اجاگر کرنے  میں موثر کردار ادا کر رہے :زاہد محمود

گلیانہ(نامہ نگار )چودھری زاہد محمود بدھ چک سرپرستِ اعلیٰ گلیانہ پریس کلب نے کہا کہ گلیانہ پریس کلب واحد پلیٹ فارم ہے جو علاقے میں صحافت کو منظم، باوقار اور ذمہ دارانہ انداز میں فروغ دے رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، اظہارِ رائے کی آزادی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ زاہد محمود کا کہنا تھا کہ گلیانہ پریس کلب نہ صرف صحافی برادری بلکہ عام شہریوں کی آواز بھی ہے اور مقامی مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں