حافظ آباد :فنڈز کی عدم فراہمی‘3تھانوں کا قیام نہ ہوسکا

حافظ آباد :فنڈز کی عدم فراہمی‘3تھانوں کا قیام نہ ہوسکا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث تین تھانوں اور ایک سرکل آفس کا قیام تین سال گزرنے کے باوجود عمل میں نہ آسکا جس کی وجہ سے ضلع میں بڑھتی آبادی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

رانا خالد محمود کی زیر صدارت عوامی محاذ کے منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع کی آبادی کے پیش نظر نہ تو پولیس نفری موجود ہے اور نہ ہی تھانہ جات چنانچہ کم نفری کے باعث پولیس ملازمین دن رات ڈیوٹی دینے پر مجبور چلے آرہے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تین سال قبل ڈی پی او ڈاکٹر فہد نے نئے تھانہ جات اور سرکل آفس کے قیام کے لئے آئی جی آفس کو باقاعدہ سمری بجھوائی تھی جو عرصہ دراز سے سرخ فیتے کا شکار چلی آرہی ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، آئی جی پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طورپر حافظ آباد میں نئے تھانہ جات اور سرکل آفس کے لئے فنڈز فراہم کرکے انکا جلد ازجلد قیا م عمل میں لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں