ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل کرنے پر سیاسی جماعت کا عہدیدار گرفتار
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا)چیچہ وطنی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پرپولیس نے سیاسی جماعت کے عہدیدار کو گرفتارکرلیا ۔
نواحی گاؤں 44 بارہ ایل کے زمیندار منیر احمد شاہ کے بیٹے سید شفقت حسین نے اپنے لائسنسی پسٹل سے کھلے عام فائرنگ کا مظاہرہ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی، جس پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے حکم پر تھانہ صدر چیچہ وطنی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔