سرکاری کنٹریکٹر اور ساتھی پر 6مسلح افراد کاتشدد، دھمکیاں، مقدمہ درج

سرکاری کنٹریکٹر اور ساتھی پر 6مسلح  افراد کاتشدد، دھمکیاں، مقدمہ درج

شکرگڑھ (تحصیل رپورٹر)سابق ممبر تحصیل کونسل شکرگڑھ و گورنمنٹ کنٹریکٹر اور ساتھی پر 6مسلح افراد کا حملہ،

اسلحہ کے زور پر تشدد اور دھمکیاں دیں۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے گاوں سو ہاوڑہ کے رہائشی گورنمنٹ کنٹریکٹر ملک عارف اور ساتھی شاہد پر مسلح افراد نے اسلحہ کے ذور پر حملہ کرتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے ملک عارف کی درخواست پر ارسلان ،اکرم ،بلال وغیرہ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں