حافظ نعیم الرحمن سے صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم کی ملاقات

حافظ نعیم الرحمن سے صوبائی  امیرڈاکٹرطارق سلیم کی ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )جماعت اسلامی کے مرکزی امیرحافظ نعیم الرحمن سے منصورہ لاہورمیں پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے ملاقات کی،

ملکی سیاسی صورتحال،تنظیمی معاملات سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر ڈاکٹراسامہ رضی بھی موجود تھے ، ڈاکٹرطارق سلیم نے مرکزی امیرکوجماعت اسلامی پنجاب کی تنظیمی کارکردگی بارے بریف کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے رمضان المبارک میں ڈونرز کانفرنسز ودیگرمعاملات بارے ڈاکٹرطارق سلیم کو ہدایات جاری کیں۔ملاقات میں جماعت اسلامی کے دیگرپراجیکٹس بارے بھی گفتگوکی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں