گجرات :کھلے مین ہولز ،نالوں پر کنکریٹ سلیب کی تنصیب جاری
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر نور العین کی ہدایات پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی نگرانی میں کھلے مین ہولز سمیت بڑے نالوں پر کنکریٹ سلیب کی تنصیب کا عمل جاری ہے ،
واضح رہے گزشتہ سال مون سون اور اربن فلڈنگ کے دوران نکاسی آب کے ہنگامی انتظامات کے باعث میونسپل کارپوریشن کے عملے کی جانب سے متعدد مقامات پر کنکریٹ سلیب کو ہٹایا گیا تھا۔ جن کی بحالی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے ۔