حافظ آباد:با اثر افراد کا ٹھیکیدار پر ڈنڈوں سے تشدد
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد کے ضلع کونسل ہال میں ڈیڑ ھ کروڑ کے تعمیراتی کاموں کے ٹھیکہ جات کے دوران
حکومتی پارٹی کے بااثر ٹھیکیداروں کا بیرون شہر سے CDRجمع کر انے کیلئے آنے والے ٹھیکیدار پر ڈنڈے سوٹوں اور گھونسوں سے تشدد ، زخمی ٹھیکیدار نے تشدد کرنے والے بااثر ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ میں درخواست دے دی۔ حافظ آبادڈسٹرکٹ اس وقت حکومتی پارٹی کے بااثر ٹھیکیداروں کی مار دھاڑ اور دہشت کی وجہ سے دیگر ٹھیکیداروں کے لئے نوگوایریا بن چکا ۔ چند ماہ کے دوران یہ بااثر ٹھیکیدار اب تک کئی دیگر ٹھیکیداروں کی پٹائی اور مارکٹائی کرچکے ہیں تاکہ وہ ٹینڈرز میں شامل نہ ہوں۔جبکہ ان حکومتی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیداروں کے آگے ضلعی انتظامیہ کے افسر بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں ۔زخمی ہونے والے ٹھیکیدارعثمان سکندر سکنہ ٹھٹھہ قطبہ نوشہرہ ورکاں نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اسے سی ڈی آر جمع کر انے پر ملزموں نے ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کردیا،ملزم مجبورکرتے رہے کہ وہ ان ٹھیکہ جات میں سی ڈی آر جمع نہ کر ائے ۔