راہوالی:گرین بیلٹ کے قریب کھڑا شہری کار کی ٹکر سے زخمی
راہوالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار )گرین بیلٹ پر کھڑا راولپنڈی کا رہائشی کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ۔
راولپنڈی محلہ پی ٹی سی ایل کا رہائشی اکبر شوکت گوجرانوالہ میں فیملی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے رائل گارڈن آیا فنکشن کے بعد رات 11بجے کے قریب گرین بیلٹ راہوالی کھڑا تھا کہ کار نمبر ای ای اے 51A نے ٹکر مار دی ، نامعلوم ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ زخمی کو سول ہسپتا ل پہنچادیا ۔