تتلے عالی:نا معلوم افراد نے سپرے کرکے گندم کی فصل برباد کر ڈالی
تتلے عالی(نامہ نگار )بلوکی ورکاں میں سپرے سے4ایکڑ گندم کی فصل خراب ہو گئی۔
نواحی گاؤں بلوکی ورکاں کے عباس نے 4ایکڑ پر گندم کاشت کر رکھی تھی ،نامعلوم افراد نے سپرے کر دی جس سے گندم جل گئی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔