گجرات:معذور افراد کیلئے آرتھوپیڈک کیمپ کا آ غاز

گجرات:معذور افراد کیلئے  آرتھوپیڈک کیمپ کا آ غاز

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈیسینٹ ویلفیئر سوسا ئٹی میں8روزہ آرتھوپیڈک کیمپ کا آغاز ہوگیا، معذور افراد کیلئے منعقدہ آرتھوپیڈک کیمپ 7 فروری تک جاری رہے گا۔

کیمپ ڈیسینٹ کمپلیکس بالمقابل بشیر ہسپتال ریلوے روڈ گجرات میں جاری ہے ۔ کیمپ میں بیرونِ ملک سے آنیوالی آرتھوپیڈک ماہرین کی ٹیم بھی شرکت کیلئے گجرات پہنچ گئی ہے ۔ کیمپ میں معذور مریضوں کا معائنہ، سرجری، بحالی اور علاج ہوگا۔ڈیسینٹ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اور آرتھو پیڈک کیمپ کے مہتمم مرزا اشفاق بشیر نے کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اردگرد معذور افراد، اْن کے والدین اور تیمارداروں کو کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے آگاہ کریں تاکہ وہ اس خدمت سے مستفید ہو سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں