اوقاف نے فصل ضائع کرکے 15ایکڑ اراضی واگزار کرالی

اوقاف نے فصل ضائع کرکے 15ایکڑ اراضی واگزار کرالی

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )محکمہ اوقاف نے مدوخلیل میں 15 ایکڑ زرعی اراضی پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹریکر چلا کر فصل ضائع کر دی ۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب کے منیجر تنویر پٹواری عامر گورائیہ نائب تحصیلدار صدر امتیاز ساہی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مدوخلیل میں 1865 سے لدھیوالہ کے زمینداروں کے زیر کاشت 15 ایکڑ زرعی اراضی پر ٹریکٹر چلا کر گندم کی فصل ضائع کر دی ۔محکمہ اوقاف کے افسر وں کا کہنا ہے کہ ہم نے اوقاف کی زمین پر قبضہ واہگزار کر ایا ہے ۔ دوسری جانب ہارون اشرف وڑائچ نے بتایا کہ یہ زمین 160سال سے ہمارے خاندان کی ملکیت ہے اور ہم کاشت کر رہے ہیں۔ ہارون اشرف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہا ئو سنگ سوسائٹی کے ساتھ ملی بھگت کر کے محکمہ اوقاف پنجاب ہماری زمین کے جعلی کاغذات تیار کر کے قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہماری رٹ پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ، اراضی کے ملکیت کے کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں جسے ضلعی انتظامیہ تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف پنجاب کے افسر لاہور ہائی کورٹ سے اراضی کی حوالگی کے آرڈر لے آئیں اہم خود زمین کا قبضہ حوالے کر دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں