راہوالی:خراب کرین سے ٹکراکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

راہوالی:خراب کرین سے ٹکراکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

راہوالی (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )سڑک کنارے کھڑی خراب کرین سے ٹکرانے والا جاں بحق ہو گیا ،کرین پولیس نے کرین تحویل میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق راجکوٹ مین بازار کے سامنے سڑک کنارے خراب کرین کھڑی تھی کہ موٹر سائیکل سوار 33سالہ ذیشان صبح7بجے کے قریب تیزرفتاری کے باعث ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ہسپتال منتقل کر تے ہوئے زخمی راستے میں ہی دم توڑ گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں