صنعتی صارفین کیلئے بجلی سستی ، گوجرانوالہ چیمبر کا خیر مقدم

صنعتی صارفین کیلئے بجلی سستی ، گوجرانوالہ چیمبر کا خیر مقدم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی ہمایوں بٹ نے وزیراعظم کی جانب سے صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لیے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی اور وہیلنگ چارجز میں 9روپے فی یونٹ کمی سے صنعتوں کے پیداواری اخراجات میں واضح کمی آئے گی جس سے کاروباری طبقے کو ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایکسپورٹ ری فنانس سکیم کے تحت فنانسنگ ریٹ کو پالیسی ریٹ مائنس 3فیصد سے کم کر کے پالیسی ریٹ مائنس 6فیصد کرنا برآمدکنندگان کے لیے اہم اور مثبت قدم ہے جس سے انہیں سستے قرضے دستیاب ہوں گے اور برآمدی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، صدر چیمبر نے کہا کہ ان فیصلوں سے صنعتوں کی بحالی میں مدد ملے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت آئندہ بھی کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسی طرح کے عملی اقدامات جاری رکھے گی تاکہ معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں