بانی کی مشاورت کے بغیر پی ٹی آ ئی کو ئی فیصلہ نہیں کریگی :رہنما
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سابق ایم این اے میاں طارق محمود اور رہنما تحریک انصاف میاں حسن یوسف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر امور نپٹانے کے خواہشمند حکومتی افراد دوہرا معیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بانی کی ہدایات مقدم ہیں یہی مقدم رہیں گی یہ کیسے تقاضے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) والے اپنے فیصلے میاں نواز شریف کے بغیر نہیں کر سکتے اور پی پی والے زرداری و بلاول کے بغیر کوئی فیصلہ جاری نہیں کرتے تو پی ٹی آئی کو بانی کے بغیر فیصلوں کا پابند کیوں بنایا جاتا ہے یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کو ہی پارٹی ترجیح دیتی ہے اور یہ پارٹی کا حق ہے جسے پابند کرنے والے عناصر ناکام ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی پہلی شرط بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہی ہے ، کیا نواز شریف کے بغیر مسلم لیگ (ن) کچھ فیصلہ کر سکتی ہے ؟ کیا آصف زرداری یا بلاول بھٹو کے بغیر پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی؟یہ ناسمجھی ہوگی کہ بانی سے مشاورت یا ملاقات کے بغیر ہی کوئی فیصلہ ہو، جب تک ملاقات نہیں ہو گی تب تک کوئی بھی چیز آگے نہیں بڑھ سکتی۔میثاق جمہوریت پر ہر ایک سے بات کرسکتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی ایک آئینی اور قانونی ضرورت تھی، اپوزیشن لیڈر کے بغیر اسمبلی چل نہیں سکتی، اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن کی یکساں حیثیت ہے ، آئین اس پر واضح ہے ۔