حافظ آباد میں 4روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے 4روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی،
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے مریم نواز ہیلتھ کلینک چک چٹھہ میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ بھی ساتھ تھے ۔دو فروری سے پانچ فروری تک جاری رہنے والی اس چار روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا 2لاکھ 40 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔