گجرات500:کلو گرام ممنوعہ پولی تھین بیگز قبضے میں لے لئے گئے

 گجرات500:کلو گرام ممنوعہ پولی  تھین بیگز قبضے میں لے لئے گئے

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات اسامہ ماجد کی ہدایت پر ای پی اے گجرات کی ٹیموں نے شاہدولہ گڈز سٹیشن جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 500کلو گرام ممنوعہ پولی تھین بیگز قبضے میں لے لیے ۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے پلاسٹک بیگز کو ضبط کر لیا گیا جبکہ ذمہ دار وں کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں