منڈیکی گورائیہ4:افراد نے ہسپتال کی ملازمہ کو اغوا کر لیا
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )چار افراد نے اقبال ہسپتال ڈسکہ کی سٹاف کو اغواکرلیا۔
ڈسکہ کی نسرین بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی سٹیڈیم روڈ پر واقع اقبال ہسپتال ڈسکہ میں ملازمت کرتی تھی، گزشتہ روز وہ گھرسے ہسپتال گئی توواپس نہ آئی اس نے تلاش شروع کی تواس کو معلو م ہواکہ اس کی بیٹی کو سرفراز’جمشید اور دو نامعلوم افراد نے اغواکرلیا ہے۔