ڈسکہ :گلیاں بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، سیوریج کا پانی جمع

 ڈسکہ :گلیاں بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، سیوریج کا پانی جمع

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ کے حلقہ این اے 73اور پی پی 51کے دیہات اور شہر مسائل کی آماجگا بن گئے ، گلیاں بازار ٹوٹ پھوٹ کاشکار نکاسی بندہونے سے سڑکوں پرکھڑے پانی نے مکینوں کا جینا محال کردیا ۔

حلقہ این اے 73اور پی پی 51 سے عرصہ دراز سے مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوتی آرہی ہے مگر عرصہ درا زسے ترقیاتی کام نہ ہونے سے داخلی و خارجی سڑکیں اور گلیاں بازا رٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکے ہیں، علاقہ مکین صاف پانی سے بھی محروم ہیں جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں ’بازار اور گلیوں میں گزشتہ کئی کئی مہینوں سے پانی کھڑا ہے اس گٹروں اورنالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے آمدورفت بھی محدود ہوکر رہ گئی ۔ دوکاندار اور تاجر برادری کاروبارٹھپ ہونے پر پریشان ہے لیکن پانچ سال تک اقتدار کے مزے لینے والے منتخب نمائندے اس حلقہ میں نمودارنہیں ہوتے ۔ الیکشن پر ڈسکہ کو پیرس بنانے کانعرہ لگاکر یہاں سے ووٹ حاصل کرکے منتخب نمائندے غائب ہوجاتے ہیں اور پانچ سال تک ووٹر انہی گٹروں اور نالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پرمجبور رہتے ہیں ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں