لدھیوالہ وڑائچ:یو ٹیوبر خاتون اور خاوند گرفتار، منشیات برآ مد
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )عالم چوک چوکی پولیس نے خاتون یوٹیوبر کو خاوند سمیت گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
عالم چوک پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی شوکت بٹ نے اعوان چوک کی رہائشی یوٹیوبر جویریہ مغل کے گھر پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے جویریہ مغل اور اسکے خاوند کو گرفتار کر لیا ۔