ہیڈبمبانوالہ، سترا ہ:وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز سے محروم

 ہیڈبمبانوالہ، سترا ہ:وارداتوں میں  شہری رقم ، موبائل فونز سے محروم

ڈسکہ،ہیڈبمبانوالہ، سترا ہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز سے محروم ہوگئے ۔۔۔

 محلہ اسلام آباد میں ثنا بی بی کے گھر سے ایک لاکھ روپے اور 5سوٹ چوری ، بوڑیکے کے قریب ڈاکوئوں نے طاہر یار سے 31ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، دھرم کوٹ کے قریب 2 ڈاکوئوں نے علی رضا سے 12ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، کوٹلی نوشہرہ میں 3 افراد نے محمدریاض کے 2 بکرے چوری کر لئے ، محلہ چاہ منگو والا میں فہد ظفر بٹ کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں