مدن چک میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

مدن چک میں سوئی گیس کی فراہمی  کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) مدن چک میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ۔ اظہر قیوم ناہرا ایم این اے ،

 عرفان بشیر گجر ایم پی اے اور عظمت علی ملہی سابق چیئرمین یونین کونسل نے مدن چک میں شعلہ جلایا کر سوئی گیس کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اظہر قیوم ناہرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے مدن چک میں سوئی گیس کی فراہمی سے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں