ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

ڈویژنل ڈویلپمنٹ  ورکنگ پارٹی کا اجلاس

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کا انعقاد

 ہواجس میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ترقی عوامی اعتماد کا دروازہ کھولتی ہے اور ہر منصوبہ براہِ راست شہریوں کی کیفیت زندگی سے جڑا ہوتا ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں تاخیر، ناقص مٹیریل، غیر ذمہ دارانہ نگرانی اور بجٹ کے استعمال میں غیر شفافیت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ’’ترقی صرف فائلوں میں نہیں، زمین پر نظر آنی چاہیے ‘‘-اُن کا یہ جملہ پورے اجلاس کی سمت متعین کرتا دکھائی دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں