سمبڑیال،موٹر سائیکل سوار نوجوان نہر میں گرکرجاں بحق

سمبڑیال،موٹر سائیکل سوار نوجوان نہر میں گرکرجاں بحق

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل سمیت نوجوان نہر میں گر کر ڈوب گیا ، سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا

،ریسکیو1122ذرائع کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ڈسکہ روڈ پل نہر اپر چناب ملکھانوالہ پل پر ایک شخص پیدل چل رہا تھا کہ موٹر سائیکل اس شخص سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل سمیت نہر میں گر گیا، اطلا ع پر ریسکیو1122کے عملہ نے 6200کیوسک بہنے والے پانی نہر کی چوڑائی 320فٹ اورگہرائی 12فٹ ہے میں 5گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان جس کی شناخت 20سالہ علی رضا ولد فاروق کے نام سے ہوئی کو نہر سے نکا ل کر لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں