گوجرانوالہ :اہل علاقہ کا خاتون کے گھر پر قبضہ کیخلاف مظاہرہ

گوجرانوالہ :اہل علاقہ کا خاتون کے گھر پر قبضہ کیخلاف مظاہرہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)بااثر افراد نے خاتون کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا، سامان گھر کے باہر پھینک دیا ،

اہل علاقہ کا متاثرہ خاتون کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہرہ،تھانہ گرجاکھ کے علاقہ مسلم ٹائون گلی نمبر3کی خاتون لائبہ شہزادی ولد محمد الیاس نے تھانہ گرجاکھ کومقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی، متاثرہ خاتون نے بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ملزموں نے میرے گھر سے میراسامان اٹھاکر باہر پھینک دیا اور مجھے بچوں سمیت باہر نکال دیا ،تشدد کا نشانہ بنایا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سی پی او گوجرانوالہ میری دادرسی کرکے میری چھت واپس دلوائیں اور رانا عمر وغیرہ کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں