کمشنر کا میجر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا دورہ
گجرات (نامہ نگار )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کے ہمراہ میجر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعود افضل نے افسران کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کرایا۔دورے کے دوران کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔کمشنر گوجرانوالہ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔