قربانیوں کے بعد بنگلادیش میں روشن دور آنیوالا:سراج الحق
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ظلم کا نظام چل رہا ہے ،ہمیں اسے بدلنا پڑے گا،اللہ کانظام آے گا تو ملک آگے چلے گا، ہمیں ملک میں عوام کا راج چاہیے ،
دھوکوں میں نہ آئیں، پارٹیوں کے دائیں بائیں جاگیرداروں نے ڈیرے ڈالے ہیں،اس ملک میں چند گریڈ کا افسر ہمارے فیصلے کرتا ہے ،عالمی اشرافیہ کے پردے چاک ہوچکے ہیں ،سیکنڈلز نے انکے پردہ فاش کردیا ہے اور پاکستان جیسے ممالک پر یہ اشرافیہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے قابض ہیں، بنگلہ دیش میں ہزاروں جانوں کی قربانی کے بعد بالاآخر اب روشن دور آنیوالا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام \\\"ڈونر کانفرنس اور’’انفاق فی سبیل اللہ‘‘کے موضوع پر شرکا سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پنجاب (وسطی)محمد جاوید قصوری، امیر ضلع مظہر اقبال رندھاوا، قیم ضلع سید علی رضا حسنی،راشد امین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔