ڈی سی کے احکامات ہوا،دودھ ، دہی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

ڈی سی کے احکامات ہوا،دودھ ، دہی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ شہر میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے احکامات کے باوجود دوھ او ر دہی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی ۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے ضلع بھرمیں دودھ قیمت 170روپے فی لٹر ا وردہی 180روپے فی کلو فروخت کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر ڈسکہ شہر میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے احکامات کے باوجود دودھ اور دہی کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکی ۔دکاندار دودھ 220سے لیکر240روپے فی کلو ا وردہی 240روپے سے لیکر250روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں ۔علاقہ بھرمیں موجود درجن بھر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے احکامات پرعملدرآمدکرانے میں ناکام نظر آرہے ہیں ۔دکاندار انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ملی بھگت سے شہریوں کو من مرضی کی قیمتوں پر دودھ ‘د ہی اور اشیا خور و نوش فروخت کررہے ہیں ،جن کا کام مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کرناہے ،وہ اپنے دفتروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپوٹ افسران بالا کو بھجوا رہے ہیں ،اگر کوئی شہری دودھ دہی اور اشیا خور و نوش مہنگی فروخت ہونے کے متعلق شکایات کردے تو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے شکایت کو باہر نکال دیتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں