رمضان سے قبل سہولت بازار کا افتتاح ہوگا :اے سی نوشہرہ ورکاں
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے صدر اقبال صدیق سدھو کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں علاقائی مسائل، عوامی سہولیات، میڈیا کے کردار اور انتظامیہ کی کارکردگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل سہولت بازار کا افتتاح کر دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو معیاری اشیا خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیا سستے داموں فراہم کی جا سکیں وفد نے ‘‘صاف ستھرا پنجاب پروگرام’’، ماڈل بازار اور شہریوں کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق نشاندہی کی اور ان کی بہتری کیلئے تجاویز بھی پیش کیں ۔