گجرات:بھکاریوں کیخلاف آپر یشن 35بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا

گجرات:بھکاریوں کیخلاف آپر یشن  35بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم گجرات شہر کچہری چوک، بولے چوک گلزار مدینہ روڈ، سائیں راجہ پھاٹک سمیت دیگر علاقوں میں انسداد بھیک مہم کے تحت کارروائی عمل میں لائی۔

 اس مشترکہ کارروائی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے حصہ لیا۔ گجرات میں انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی کی گئی جس 35بچوں کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا جنہیں مزید قانونی و فلاحی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں