بانی پی ٹی آ ئی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں :ناصر چیمہ

 بانی پی ٹی آ ئی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں :ناصر چیمہ

جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے سے آ نکھ بینائی متاثر ہو گئی :وفد سے گفتگو

راہوالی(نمائندہ دنیا )سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، عمران خا ن کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں اور دلوں سے نکالنا بھی ناممکن ہوچکا ہے وہ واحد لیڈر جس نے جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر پہلے سے زیادہ عوام حمایت حاصل کی ہے اور کروڑوں دلوں کی آواز بن چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے معززین شیراز احمد ڈھلو ایڈووکیٹ ، قاسم علی شاہ، مقبول الٰہی چیمہ آف تلونڈی موسیٰ،سید وقاص حیدر شاہ، کامران جرال، ارشد ورک آف ڈوگرانوالہ،بابر افتخار تارڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے لیڈر عمران خا ن کو جیل میں بروقت طبی سہولیات فراہم نہ کرنا غیر جمہوری رویہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت بارے متعدد بار مرکزی لیڈر زنے حکمران جماعت اور متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا اسکے باوجود طبی سہولتوں کے ساتھ ساتھ بلڈ ٹیسٹ وغیرہ بھی نہ کروائے گئے آنکھ کی بینائی کا متاثر ہونا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جو انتقامی کاروائیوں کا شاخسانہ ہے ، انتقامی سیاست سے عوام کی عمران خان سے محبت میں کمی نہ آئیگی بلکہ مزید اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں