پیپلز کالونی گرائونڈ میں دکانیں بنانے پر کھلاڑیوں کا دھرنا

پیپلز کالونی گرائونڈ میں دکانیں بنانے پر کھلاڑیوں کا دھرنا

مظاہرین ڈی سی دفتر کے با ہر بیٹھ گئے ، ڈپٹی کمشنر سے مزاکرات کے بعد منتشر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پیپلز کالونی گرائونڈ میں دکانیں بنانے کیخلاف نوجوان کھلاڑیوں کا ڈی سی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے ڈی سی دفتر کے باہر دھرنا دیدیا۔ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات کے بعد کھلاڑی پر امن طو رپر منتشر ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز کالونی میں قائم الفتح گرائونڈ میں پی ایچ اے کی جانب سے دکانیں بنائی جا رہی ہیں جس کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں نے ڈی سی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی سی دفتر کے مرکزی دروازے کے سامنے دھرنا دے دیا۔ احتجاج میں نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔نوجوان کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اور بیٹ بال اٹھا رکھے ہیں۔ کھلاڑیوں نے گرائونڈ میں دکا نیں بنانے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلے ہی شہر میں گراؤنڈز کی کمی ہے جو گرائونڈ ہیں وہاں دکانیں بنائی جا رہی ہیں،گرائونڈ میں دکانیں قائم ہونے سے نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں ختم ہو جائینگی۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مظاہر ین سے مذاکرات کئے جس کے بعد وہ پر امن منتشر ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں