میٹل پروسیسنگ زون‘ ڈرائی پورٹ اور ایکسپو سینٹر کیلئے سروے

میٹل پروسیسنگ زون‘ ڈرائی پورٹ اور ایکسپو سینٹر کیلئے سروے

رسائی، بنیادی ڈھانچے ، ماحولیات، معاشی امکانات سمیت تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس علی ہمایوں بٹ نے بزنس کمیونٹی کے لیے تجویز کردہ تین بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے سلسلے میں پنجاب حکومت کی مقرر کردہ سروے ٹیم کے ہمراہ میٹل پروسیسنگ زون، ڈرائی پورٹ اور ایکسپو سینٹر کے مجوزہ مقامات کا باقاعدہ دورہ کروا کر ذمہ داری پوری کر دی۔ اربن یونٹ کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اے سی سی آر طیب حیات سے ملاقات کی جنہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران رسائی، بنیادی ڈھانچے ‘ماحولیاتی تقاضوں، معاشی امکانات اور مستقبل میں توسیع کی گنجائش سمیت تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور ہر منصوبے کیلئے موزوں ترین مقامات کی نشاندہی کر کے جامع رپورٹ متعلقہ حکام کو حتمی منظوری اور باضابطہ آغاز کیلئے ارسال کرنیکا فیصلہ کیا گیا جو حکومت پنجاب اور کاروباری برادری کے باہمی اشتراک سے صنعتی و شہری ترقی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں