لیبر کوڈ 2025 کی منظوری پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کا اظہار تشویش
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)لیبر کوڈ 2025 کی منظوری پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کا اظہار تشویش۔لیبر قوانین میں کسی بھی قسم کی تبدیلی وسیع مشاورت شفاف عمل اور نمائندہ تنظیموں کی بامعنی شمولیت کے بغیر نہیں ہونی چاہیئے ۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ڈبلیو ایف چودھری عبدالرحمن عاصی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،اس لیے مزدوروں کو تحفظ احترام اور شراکت کا حق حاصل ہونا چاہیئے ، مزدوروں کے مستقل روزگار، جاب سکیورٹی، یونین سازی،اجتماعی سودے بازی کے حق کا عملی نفاذ،ہڑتال کا معاملہ،کنٹریکٹ، لیبر انسپیکشن اور اس پر عمل درآمد کے موثر نظام وغیرہ پر ہمیں تحفظات ہیں ۔