سہولت بازار:رمضان کے لیے مختلف اشیا کے 90سٹالز
گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر) رمضان المبارک کی آمد، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے پیپلز کالونی سستے بازار کو رمضان بازار میں تبدیل کرکے سبزیوں ،پھلوں ،کریانہ، گوشت، آٹا اور ایگری کلچر کے 190سٹالز سجادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کو اوپن مارکیٹ سے کم ریٹ پر روزمرہ اشیا کی فراہمی کے لیے پیپلز کالونی سہولت بازار میں رمضان بازار قائم کرکے 190 سے زائد سہولت سٹالز قائم کردیئے ہیں۔ رمضان بازار کا آغاز آج اتوار سے ہوگا۔ رمضان بازار سبزیوں، کریانہ، پھلوں، چکن،مٹن، بیف اور سٹالر ایگری کلچر اور فیئر پرائس کے 190 سٹالز لگائے گے ہیں۔ رمضان بازار سے شہریوں کو اشیاخور ونوش سرکاری ریٹ لسٹ سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ اس سلسلہ میں منیجر رمضان بازار نعیم چیمہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر رمضان بازار کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے ۔ رمضان سہولت سٹالز سے شہریوں کو پھلوں، سبزیوں، کریانہ اور گوشت تازہ اور اوپن مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر ملے گا۔ رمضان بازار کی بھرپور تشہیر کی جارہی ہے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں۔