ٹائر پھٹنے سے کارکی درخت سے ٹکر،1شخص جاں بحق

ٹائر پھٹنے سے کارکی درخت سے ٹکر،1شخص جاں بحق

غازی آباد، چیچہ وطنی(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)اوکاڑہ کے نواحی گائوں 31 بارہ ایل کے قریب ٹائر پھٹنے سے کاربے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی،

جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 32/12-L کا رہائشی محمد اسلم اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کار پر گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں اچانک کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا نے سے محمد اسلم موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کردیا جہاں سے انہیں طبی امداد کے بعد ساہیوال ریفر کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں