یونیورسٹی عمارت کانام نہیں، علوم کامجموعہ ہے :ملک احمد

یونیورسٹی عمارت کانام نہیں، علوم کامجموعہ ہے :ملک احمد

گجرات(سٹی رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے صوبائی وزیر چودھری شافع حسین کے ہمراہ مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

 افتتاحی تقریب میں رانا جاوید اقبال، ممبران اسمبلی چودھری عبداﷲ یوسف، تشفین صفدر، راجہ اسلم خان، ڈاکٹر طارق سلیم اور انصر ڈھول، پروفیسر عرفان احمد، افتخار احمد چیمہ سمیت طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ یونیورسٹی محض ایک عمارت کا نام نہیں بلکہ یہ مختلف علوم کا مجموعہ اور فکری تربیت کا مرکز ہوتی ہے جہاں طلبہ کو سائنس، فلسفہ، سیاست، تحقیق اور عملی زندگی کے تقاضوں سے روشناس کرایا جاتا ہے ۔ صوبائی وزیر شافع حسین نے کہا ہے کہ نگران حکومت سے پہلے والی حکومت نے ترقیاتی سکیموں کے نام پر صرف کمیشن کھائے ۔ سابق حکومت چار سالوں میں ایک ہسپتال نہ بنا سکی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دو سالوں میں دو بڑے ہسپتال بنا دیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں