بڈیانہ :گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) بڈیانہ میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ۔
گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں جن سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ عملہ اور سپر وائزر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کیے جانے والے دعوے حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ۔قصبہ بڈیانہ میں نکاسی آب کا ناقص نظام اور بروقت کچرا نہ اٹھائے جانے کے باعث صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے ۔