ڈپٹی کمشنر کا خواتین کالج میں سائنس و آرٹ کی نمائش کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا خواتین کالج میں  سائنس و آرٹ کی نمائش کا معائنہ

گلیانہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلیانہ کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ سائنس و آرٹ کی نمائش کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے طالبات کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور ان کے سائنسی ماڈلز، تخلیقی فن پارے اور آرٹ ورک میں گہری دلچسپی لی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شوائب اشتیاق بٹ اور کالج کی پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کو نمائش کے اغراض و مقاصد اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔نمائش میں طالبات نے اپنے پراجیکٹس اور تخلیقات پیش کیں، جس سے کالج کی علمی اور تخلیقی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں