رمضان نگہبان پیکج،ہر ضلع میں نگرانی کا عمل سخت کرنیکاحکم

رمضان نگہبان پیکج،ہر ضلع میں نگرانی کا عمل سخت کرنیکاحکم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے’’ رمضان نگہبان پیکج 2026 ‘‘سے متعلق ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس میں فعال اور عوام دوست رمضان نگہبان پیکج ایک فلاحی عزم پر پی رفت سے متعلق بریفنگ لی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام خصوصاً کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہمیشہ حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے ۔ ‘‘رمضان نگہبان پیکج 2026’’ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام، شفاف تقسیم اور عوام تک حقیقی ریلیف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ کمشنر نے اجلاس میں واضح کیا کہ یہ پیکج صرف امداد نہیں بلکہ عوامی سہولت، ذمہ دارانہ انتظام اور اجتماعی خیر خواہی کا مظہر ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر ضلع میں نگرانی کا عمل سخت، مگر شفاف ہونا چاہیے تاکہ کوئی بھی خاندان رمضان میں بنیادی ضرورتوں سے محروم نہ رہے ۔ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈیجیٹل ہم آہنگی کے اس جدید طریقئہ کار کو ایک مؤثر انتظامی ذریعہ قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں