فوٹو جرنلسٹ الیکشن ، نذیر مغل صدر، آصف سیکرٹری منتخب

 فوٹو جرنلسٹ الیکشن ، نذیر مغل صدر، آصف سیکرٹری منتخب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات میں نذیر احمد مغل بلامقابلہ صدر اور آصف ریاض جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

فاتح اُمیدواروں کے حامیوں کا پریس کلب میں بھرپور جشن،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔چیئرمین الیکشن کمیشن فہد جرال،ممبران محمد فاروق اور خرم شہزاد کے مطابق صدر گوجرانوالہ پریس کلب رانا انصر اور جنرل سیکرٹری سردار ذیشان طاہر کی زیر نگرانی فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-2 کیلئے صدر کیلئے تین اُمیدواروں نذیر احمد مغل،طارق بزمی اور سید آفتاب رضوی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ سیکرٹری کیلئے آصف ریاض،علی سکندر اور جواد یوسف نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کو صدارت کے امیدواروں طارق بزمی اور سید آفتاب رضوی نے مدمقابل امیدوار نذیر احمد مغل کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے اُمیدواروں علی سکندر اور جواد یوسف نے مدمقابل امیدوار آصف ریاض کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں