جماعت اسلامی کے مظاہرے پر لاٹھی چارج کیخلاف احتجاج

جماعت اسلامی کے مظاہرے پر لاٹھی چارج کیخلاف احتجاج

گوجرانولہ (نیوز رپورٹر)کراچی کے عوام کے حقوق کے لئے دیئے جانے والے پر امن دھرنے پر پولیس کا وحشیانہ تشدد،آنسوگیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج،متعدد کارکنان کو گرفتار کرنے کے خلاف جی ٹی روڈ شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

جن میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران، کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کراچی کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا نے کراچی کے حقوق اور بااختیار شہری حکومت کے قیام کے لیے سندھ اسمبلی کے سامنے دیے گئے ،پرامن دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور پرامن کارکنان پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور درجنوں افراد کی گرفتاری کھلی آمریت اور جمہوری اقدار کی توہین ہے ۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی شیلنگ اور پولیس کی وحشیانہ کارروائیوں نے ثابت کر دیا کہ سندھ حکومت اختلاف رائے برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔حافظ حمیدالدین اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے احکامات پر ہونے والا یہ ظلم کراچی دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں