خوبصورت گوجرانوالہ ،ڈی سی کا گلشن اقبال پارک کادورہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے خوبصورت گوجرانوالہ میم کے تحت گلشن اقبال پارک کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے پارک کی خوبصورتی کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے حکام کی جانب سے پارک میں نصب کئے گئے مانومنٹس کا معائنہ کیا اور پارک کی اپگریڈیشن کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے خوبصورت پنجاب ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے سمیت تمام ادارے شہر و ضلع کو خوبصورت بنانے ، چوکوں چوراہوں کو دیدہ زیب لائٹس سے مزین کرنے کے اقدامات بروئے کار لارہے ہیں۔