بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خاموش رہنا ممکن نہیں :ریحانہ ڈار

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خاموش رہنا ممکن نہیں :ریحانہ ڈار

عمران خان کا ہر طبی معائنہ ذاتی معالجین اور خاندان کے ا فراد کی موجودگی میں کر ائیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر رازداری ناقابل قبول ہے ، ان کا ہر طبی معائنہ ذاتی معالجین اور خاندان کے ا فراد کی موجودگی میں کر ائیں، پارٹی کے تجویز کردہ معتبر ڈاکٹرز اور ہسپتال کی نگرانی میں علاج یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد عمران خان کی رہائی و طبی علاج کیلئے کچہری چوک میں دھرنا دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر روبا عمر ڈار، صاجنرادہ حامد رضا، صدر بار سعید احمد بھلی،ڈویژنل جنرل سیکرٹری آئی ایل ایف طاہر سلطان ،ضلعی صدر آئی ایل ایف مجسم زرخیز انور خان ، سٹی صدر میاں اعجاز جاوید ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد الطاف، ، بیرسٹر جمشید غیاث کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں جس پر خاموش رہنا ممکن نہیں ۔ دیگر مقررین نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے لیے طویل جدوجہد کی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، اب کارکنوں اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی صحت کے لیے یک زبان ہو کر مطالبہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں