ملکی ترقی کیلئے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا :بلال تارڑ
سا لمیت اوراستحکام کیلئے ہر قسم کے انتشاری اقدامات، سوچ کی نفی کرنا ہوگی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد کی تعمیرو ترقی میں مسلم لیگ (ن)کا مثالی کردار رہا ہے ،تعمیر وترقی کے اس سلسلہ کو آگے بڑھانے کے لئے مستنصر علی گوندل کے شانہ بشانہ عملی سیاسی کردار ادا کرینگے ، شہر اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بلال فاروق تارر،ایم پی اے وقار چیمہ،سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ، نائب صدر پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس کے سیاسی جھنڈے تلے بھرپور اقدام اٹھائینگے۔
ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی شخصیت مہر محمد منیر پیپسی والے نے اپنے بھائیوں مہر محمد شبیر،بابا محمد جاوید مہر،خالد محمود چاند مہر اور بیٹوں احمد بلال،حماد علی،حافظ حسنین مہر اور ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ایم پی اے وقار چیمہ،سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ،نائب صدر پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس، انصر محمود سندھو،احتشام جاوید چیمہ،سید عقیدت محسن شاہ،ثناء اللہ کھیراودیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے ہم سب کو سیاسی،سماجی اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،باہمی چپقلش اور انتشار حربوں سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ملکی سا لمیت اوراستحکام کے لئے ہر قسم کے انتشاری اقدامات سوچ کی نفی کرنا ہوگی اور ملک وقوم کو دنیا میں عزت ومرتبے کا مقام دلانے میں اپنا بھرپوراقدام کریں گے۔