انسائیڈ سیف سٹی کے عنوان سے معلوماتی سیشن
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)سیف سٹی گوجرانوالہ اور مقامی یونیورسٹی کے اشتراک سے انسائیڈ سیف سٹی کے عنوان سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
یہ سیشن ایس ایس پی سیف سٹی عرفان الحق سلہریا کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں فیکلٹی ممبران، طلبہ اور یونیورسٹی سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیشن کے دوران شرکا کو سیف سٹی کے جدید آپریشنز، ریئل ٹائم رسپانس میکنزم، مؤثر نگرانی کے نظام اور عوامی تحفظ میں قیادت کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ طلبہ کو سیف سٹی کی موبائل ایپلی کیشنز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور یہ واضح کیا گیا کہ یہ ایپس ہنگامی حالات میں فوری مدد اور بروقت رسپانس فراہم کرنے میں کس قدر مؤثر ہیں۔